ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on October 3, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ضرورتیں کسی بھی طرح کی کیوں نہ ہوں اللہ س پوری کردیں گے مگر آپ بھی کیا اس کے کہنے پر چلتے ہیں غور کریں سب سے پہلے نماز کو پکڑیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج جس قدر ممکن ہو یا حئی یاقیوم کا ورد کریں اور کسی بھی شخص سے اگر زیادتی ہوگئی ہے تو فوری طور پر اس کی معافی مانگیں حالات ابھی ہاتھ ہی میں ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور کاروباری حضرات کے لئے آج کا دن خاص طور پر بڑا شاندار ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت آپ کی پوزیشن پھر بڑی تیزی سے بہتر ہورہی ہے آپ جس بھی کام میں انشاءاللہ ہاتھ ڈالیں گے کامیابی کی امید ضرور ہے بس نیت صاف کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کو ہر چیز پر نظر رکھنی ہے اس طرح شائد وہ چیز بھی ہاتھ لگ جائے جس کا کافی دنوں سے انتظار کررہے تھے ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج حالات پھر تھوڑے سے آزمائشی ہیں آپ کے لئے مشکلات بن رہی ہیں فوری صدقہ دیں اور توبہ کرلیں آپ کے لئے یہ پریشانیوں سے بچنے کا راستہ ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج بہت اچھا دن ثابت ہوگا آپ جس بھی کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈائیں گے اس میں انشاءاللہ بری واضح کامیابی حاصل ہوگی اور رقم بھی ملے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک پرانی دلی مراد پوری ہونے کی امید ہے اور بلاک رقم کی واپسی کی امید بھی ہے اور ایک پرانے دوست سے بھی تعلقات دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی لاپرواہی سے ایک بنا بنایا کام بھی بگڑ سکتا ہے اس وقت جو صورتحال بنی ہوئی ہے آپ کو اس وقت سے پورا فائدہ اٹھانا آپ کا حق بنتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت آپ کی مدد غیبی انداز سے ملنے کی امید ہے اور وہ کام بھی انشاءاللہ ہوجائے گاجس کے بارے میں تصور تک میں نہیں تھا آج کا دن بہت اچھا ثابت ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
پریشان نہ ہوں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ انشاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا جس میں آپ مبتلا ہیں آج امید ہے کہ شام تک بڑا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج رقم کا حصول ممکن ہوگا آپ جس تیزی سے نیچے آئے تھے انشاءاللہ اسی تیزی سے اب اوپر سفر کریں گے ترقی اور عزت اب آپ کا مقدر ہوگی۔