’انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ‘چیئرمین نیب نے ایک بار پھر کرپشن مقدمات کے خلاف دبنگ اعلان کردیا
Written by Prime FM92 on October 3, 2021
قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی انتہائی موثر اورکامیاب رہی جس کا اعتراف معتبر ملکی اور بین الاقوامی اداروں نے کیا، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔
اپنے ایک بیان میںجسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے179میگا کرپشن مقدمات میں سے93بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ66ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے،اس وقت 179میگا کرپش مقدمات میں سے دس انکوائریوں اور دس انسوسٹی گیشنز کے مراحل میں ہیں، نیب نے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر 539روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے، اس وقت ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1278بدعنوانی کے ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریبا1305ارب روپے سے زائد ہے، نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے، سارک نیب کا ایمان،بدعنوانی سے پاک پاکستان‘ ہے، نیب نے آگاہی، روک تھام اور انفورسمنٹ پر مشتمل انسداد بدعنوانی کی ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔