اسلام آباد ائیر پورٹ پر نجی طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا
Written by Prime FM92 on October 3, 2021
ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
نجی ائیرلائن کے طیارے سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا، نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی۔
پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی ہوئی تاہم جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کی کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔