مفاہمت کی بات پارلیمان سےشروع ہونی چاہیے، حنا کھر

Written by on October 2, 2021

پیپلز پارٹی کی سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مفاہمت کی طرف جانا اچھی بات ہے لیکن یہ بات ٹی وی انٹرویو سے نہیں پارلیمان سے شروع ہونی چاہیے۔

شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی آدمی ہیں اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان بتائیں سیاسی مذاکرات پاکستان کے اندر کیوں نہیں ہو سکتے، ہمیں پارلیمنٹ میں تو ایسا نظر نہیں آیا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیرخارجہ نے بیان دیا کہ معافی دینے کے لیے تیار ہیں، جس پر سامنے سے جواب آیا کہ معافی وہ مانگتا ہے جو غلطی کرے، کیا مذاکرات کے لیے وزیراعظم نے پاکستانی قوم کو اعتماد میں لیا؟


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist