ڈالر کی قیمت پر قابو پانے کے لیے سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھالیا

Written by on October 1, 2021

سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کردی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 114 اشیا کی درآمد پر 100فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کرنے کے بعد ان اشیا کی مجموعی تعداد 525 ہوگئی جن پر 100 فیصد کیش مارجن عائد ہے۔مرکزی بینک ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے، پاکستانی روپے کو سہارا دینے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے اس سے قبل درآمدی گاڑیوں کیلئے بینک فنانسنگ پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی اشیا پر 100فیصد کیش مارجن کی شرط میں شامل اشیا کی فہرست میں 114اشیاکا اضافہ سٹیٹ بینک کا دوسرا بڑا اقدام ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist