ن لیگ میں شمولیت کی خبریں، وفاقی وزیر غلام سرور خان خود میدان میں آگئے، واضح اعلان کردیا
Written by Prime FM92 on September 29, 2021
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے خود کے حوالے سے چلنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ ان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصدیق کے بعد خبر نشر کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے، ’ میں سختی سے اس خبر کی تردید کرتا ہوں، مجھے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر یقین غیر متزلزل ہے۔‘
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وہ مشکل حالات میں ہمیشہ اپنے لیڈر کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوئے ہیں، ان کی وفاقی کابینہ میں موجودگی ان پر لیڈر شپ کے اعتماد کا مظہر ہے۔