’میں تیار ہوں‘ معروف ماڈل نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

Written by on September 28, 2021

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو 2016ءسے ارجنٹائن کی معروف ماڈل جارجینا روڈریگوئز کے ساتھ تعلق میں ہیں اور اب جارجینا نے ان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق 27سالہ جارجینا نے اپنی زندگی پر بننے والی نئی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری میں کہا ہے کہ ”میں کرسٹیانوکے ساتھ شادی کرنے کے لیے تیار ہوں اور مجھے شدت سے اس دن کا انتظار ہے جب کرسٹیانو مجھ سے پوچھے کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“

جارجینا نے کہا ہے کہ ”میری شادی کب ہو گی، اس کا انحصار کرسٹیانو پر ہے۔ میں اس کی شادی کی پیشکش پر ہاںکہنے کے لیے تیار ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق جارجینا سپین کی شہری ہیں۔ وہ 2016ءمیں سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک دکان پر 10پاﺅنڈ فی گھنٹہ اجرت پر ملازمت کرتی تھیں جب ان کی ملاقات 36سالہ رونالڈو کے ساتھ ہوئی۔ اب جارجینا اور رونالڈو کی ایک تین سالہ بیٹی بھی ہے اور جارجینا ارجنٹائن منتقل ہو چکی ہے اور وہاں ماڈلنگ کر رہی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist