پاکستان: کورونا کے مزید 31 مریض انتقال کر گئے

Written by on September 27, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 757 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید1 ہزار 765 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 597 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ہے۔40 ہزار 425 ہو چکی

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 55 ہزار 808 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 350ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 81 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 559 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 210 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 507 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 120کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 916 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 46 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 735 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 861 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 346 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 299 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist