کوئٹہ، احتجاج پر گرفتار ہونے والے 75 طلبا رہا

Written by on September 26, 2021

میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار ہونے والے 75 طلبا کو رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے گرفتار طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی تھی جس کے باعث انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ گرفتار طلبا جیل سے رہائی کے بعد دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے۔ بلوچستان سے اپوزیشن ارکان اسمبلی نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور طلبا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلبا نے دھرنا عارضی طور پر موخر کرنے اور صبح ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist