افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں : امریکی محکمہ دفاع

Written by on September 26, 2021

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں جان کربی نے کہا کہ طالبان سے فی الحال فضائی حدود سے متعلق بات کرنے کی ضرورت نہیں اور افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے، دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی توقع ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist