طالبان نے ملزمان کی لاشیں چوک پر لٹکادیں
Written by Prime FM92 on September 26, 2021
افغان شہر ہرات میں طالبان نے 4 ملزمان کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے میں ملوث تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں اغواکار طالبان فورسز سے مقابلے میں مارے گئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی لاشیں مجرموں کے عبرت حاصل کرنے کے لیے لٹکائی گئی ہیں۔