24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سبب مزید42افراد جاں بحق ، نئے کیسز کتنے سامنے آئے؟ جانئے
Written by Prime FM92 on September 25, 2021
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس کے سبب مزید42افراد جاں بحق جبکہ دو ہزار60نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار 958کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار524 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 54 ہزار510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، پنجاب میں چار لاکھ 27 ہزار583، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار913، بلوچستان میں 32 ہزار837، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289 ہو گئی ہے۔