وزیراعظم عمران خان کو میڈ یا کی اہمیت کا بھر پور احساس ہے : فواد چوہدری

Written by on September 25, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میڈیا کی اہمیت کا بھرپور احساس ہے اور وہ لوگوں کی آراکی قوت کو سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں جتنا وقت وزیراعظم دے رہے ہیں آج تک کسی نے نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے،ہم نے 2018 میں ریفارمز کا آغاز کیا اور 2020 میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیلی ویڑن کو ایچ ڈی کیا جبکہ ریڈیو پاکستان کی ایپ اس وقت بہترین ایپ میں شامل ہوچکی ہے اور ریڈیو پاکستان بہترین کام کررہا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist