نواز شریف کو کورونا ویکسین لگنے کی جعلی انٹری کا معاملہ، مرکزی ملزم کی بڑی سیاسی جماعت کے اہم رہنما کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

Written by on September 25, 2021

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسین لگنے کی جعلی انٹری  کے مقدمہ میں نامزد ملزم عادل رفیق کی لیگی رہنما کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق عادل رفیق کی لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں، ملزم کی یہ تصاویر اس کی فیس بک آئی ڈی پر بھی موجود ہیں۔ خواجہ نذیر گزشتہ لیگی دور حکومت میں پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ رہ چکے ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے دو روز قبل اس با ت کا اشارہ دیا تھا کہ  فیک انٹری کے معاملہ میں لیگی رہنما ملوث ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘ملکی بدنامی کی اس کوشش میں ن لیگی عہدیداران بھی سامنے لائے جائیں گے’۔

ملزم عادل رفیق اور دیگر کے خلاف گزشتہ رات تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمہ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist