شوگر ملز فراڈ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

Written by on September 25, 2021

شوگر ملز فراڈ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔

شوگر ملز فراڈ کیس میں شہباز شریف بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، ایف آئی اے کے سینئر افسر ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ ڈاکٹر رضوان نے کیس سے متعلق عدالت میں کہا کہ سال 2020 میں شوگر کمیشن بنا اور پتہ چلا کہ شوگر ملیں فراڈ میں ملوث ہیں ، ایف آئی اے کو پتہ چلا کہ معاشی طور پر کمزور لوگوں کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں ،ایسے ظاہر کیا جاتا تھا کہ جیسے یہ لین دین کے پیسے ہیں ،ان لوگوں کو اس پیسے کا معلوم بھی نہیں ہوتا تھا ،20ملازمین کے 57 اکاؤنٹس کا ایف آئی اے پتہ لگا چکا ہے ، 55ہزار498ٹرانزیکشن کو ایف آئی اے دیکھ رہا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist