پاکستان کے کرپٹ مافیا کو اب جیل جانا ہوگا، سراج الحق
Written by Prime FM92 on September 25, 2021
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود کرپٹ مافیا کو اب جیل جانا ہوگا۔
گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی یوتھ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جس کرپٹ مافیا کا راج ہے اب اسے جیل میں جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے ہر طرح کے ظلم کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، آج بھی ہمارا وزیراعظم نوجوانوں کو کارخانوں کا نہیں لنگر خانوں کا راستہ بتاتا ہے۔