پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

Written by on September 25, 2021

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں 8 ہزار میٹر سے زائد بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر کے  پانچ ماہ میں تین 8 ہزار سے بلند چوٹیاں سر کر کے تاریخ رقم کردی۔

شہروز کاشف نےپانچ ماہ میں8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والے واحد کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے ہفتے کی صبح 8 ہزار 163 میٹر بلند ’مناسلو‘ چوٹی کو سر کیا ہے جو شہروز کاشف کے کیریئر کی چوتھی چوٹی ہے۔

شہروز کاشف نے پانچ ماہ کے اندر مسلسل تیسری ایسی چوٹی سر کی ہے جس کی بلندی آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ ہے جوکہ اس عمر میں سر کرنے کا ایک انوکھا ریکارڈ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist