وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے اور اقوام عالم کو بتایا کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہاہے جبکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیراور بھارتی افواج کی حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے بھی رکھا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایااور دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اورسماجی بے چینی کے اسباب احاطہ کیا ،افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے ہیں اور مجاہدین اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان بھی دنیا کے سامنے رکھی۔
Leave a Reply