خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان سے پاکستان کو خطرہ نہیں: محکمۂ موسمیات
Written by Prime FM92 on September 25, 2021
محکمۂ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں
محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔
ترجمان محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام تک سائیکلونک طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے
محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔