پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ٹریفک حادثات کے حوالے سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرلیا گیا۔ نئی رینکنگ میں لاہور نے لندن، نیو یارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق روڈ سیفٹی کے معاملے میں لاہور کی رینکنگ میں گزشتہ تین سالوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ دو سو پینتالیس شہروں میں سے لاہور 38 ویں سے 118 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سفر کے دورانیے میں واضح کمی ہوئی ہے جب کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں سر پر چوٹ لگنے کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
Leave a Reply