کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس نالے کی صفائی سے روکنے کی درخواست ملتوی

Written by on September 23, 2021

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس نالے کی صفائی سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی ۔

درخواست کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے دائر کر رکھی ہے ، دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو پی ای سی ایچ ایس میں نالے کی صفائی نہیں کرنے دی جا رہی ،پی ای سی ایچ سوسائٹی نے نالے پر 60 دکانوں پر مشتمل مارکیٹ بنا رکھی ہے، افسران گجر نالے کی صفائی کرنے جاتے ہیں تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو جاتی ہے ، ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں تمام صورتحال بیان کی تھی ، نالوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع ختم کئے جائیں ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکم امتناع ختم کرنے کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھیں گے ، وکیل درخواست گزار نے التجا کی کہ درخواست کوگجر نالے سے متعلق زیر سماعت معاملے سے منسلک کیا جائے ۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس درخواست کو الگ سے سنا جائے گا ۔پی ای سی ایچ سوسائٹی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist