شاہ محمود کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، افغانوں کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات پر زور

Written by on September 22, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور سیاسی تصفیے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ 

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے زلمے خلیل زاد کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان شروع سے یہی کہتا آ رہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کیلئے پاکستان کی معاونت کے تسلسل کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہمیں افغانستان میں پیدا ہوتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانوں کو انسانی بحران کے خطرے سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist