ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کورونا وبا کے دوران امریکی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تاکہ امریکی پابندیوں کو ہٹایا جاسکے۔ انہوں نے 2018 سے عائد پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم بھی قرار دیا۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر کا پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام چلایا گیا ہے۔
Leave a Reply