نیو یارک فلیٹس کیس، آصف زرداری نے کل کی سماعت پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

Written by on September 20, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نیو یارک پراپرٹی کیس کے حوالے سے کل ہونے والی سماعت پر عدالت حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے عدالت میں وکلا کے ذریعے استثنیٰ کی درخواست کردی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ صحت خراب ہونے کے باعث ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے قاصرہوں۔

سابق صدر کی درخواست کے ساتھ ضیاالدین ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیو یارک میں پراپرٹی سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سابق صدر نے مبینہ گرفتاری سے بچنے سے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist