الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے سادہ اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم لائیں گے، پرویز خٹک

Written by on September 19, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے سادہ اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم لائیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پر اپوزیشن دھاندلی کے الزامات لگارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جھوٹے الزامات سے اپنی سیاست کو بچانے کی ناکام کوشش نہ کرے۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے سادہ اکثریت کیساتھ آئینی ترمیم لائیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist