ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بار ش کی پیش گو ئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں رات کے وقت تیز ہواوں کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج شام تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ ہوا اور ہوامیں نمی کاتناسب 50 فیصدہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *