شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے

Written by on September 17, 2021

شمالی وزیرستان کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی کے دوران  دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں ن فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا،مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist