شہر قائد میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا، دو روز کے دوران کتنے افراد جان کی بازی گئے؟تشویشناک خبر ٓگئی

Written by on September 17, 2021

شہر قائد میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا ، وائرس سے 2 روز کے دوران 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ،ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ شہر قائد میں دو  روزکےدوران چار افراد کی ڈینگی سے اموات ہوئی،جناح ہسپتال میں لانڈھی کا رہائشی شخص انتقال کرگیاجبکہ  نجی ہسپتال میں ڈینگی سےمتاثرہ نوجوان کا انتقال ہوا جبکہ دو روز قبل  منگل کوجناح ہسپتال میں 2 افراد کا ڈینگی سے انتقال ہوا۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے پاس ستمبرکاکوئی ریکارڈ نہیں ، ڈینگی کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ اگست تک سندھ میں 1365کیسزرپورٹ ہوچکے، صرف کراچی میں اگست تک 1255کیسزرپورٹ ہوئے۔ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس میں دوبارہ شدت آئی ہے ، جناح ہسپتال میں مریض تشویش ناک حالت میں لائے جارہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist