شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے
Written by Prime FM92 on September 17, 2021
شمالی وزیرستان کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں ن فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا،مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔