ٹی ٹی پی کو معافی دینے پر غور کرسکتے ہیں، شاہ محمود

Written by on September 16, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان پاکستان دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انہیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی خبروں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ افغانستان کے لوگ اپنے ملک میں رہیں اور انہیں افغانستان کے اندر سلامتی اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ان افراد کے انخلا میں سہولت فراہم کرے گا جن کے پاس مصدقہ دستاویزات ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist