گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ہٹانے کی درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا

اس سے قبل عدالتِ عالیہ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت گورنر کو کام کرنے سے روکا جائے؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *