خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم سے سوال پوچھ لیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پٹرول پانچ روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے ۔

بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ۔

واضح رہے فاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے ، وزارت خزانہ کے مطابق  وفاقی حکومت نے پٹرول پانچ روپے جبکہ ڈیزل پانچ روپے ایک پیسہ فی لٹر مہنگا  کرنے کی منظوری دے دی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 42 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *