بذریعہ کے الیکٹرک بل KMC کا وصولی کا منصوبہ

کراچی کے شہریوں سے مزید 9 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، شہریوں سے فائر ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس بجلی کے بل کے ذریعے لیا جائے گا۔

کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ توانائی امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، ڈائریکٹر کے ای حارث جامی اور دیگر شریک ہوئے۔

دورانِ اجلاس کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی ٹیکس وصولی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *