آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کورونا پابندیوں کے خلاف ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا ا علان کردیا

Written by on September 14, 2021

آل پاکستان ٹرانسپورٹرز نے کورونا پابندیوں کے خلاف 15 ستمبر سے پہیہ جام کا اعلان کر دیا۔ہم نیوز کے مطابق لاہور میں آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور حکومت سے کورونا کے باعث بند ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جب کورونا کی شدت زیادہ تھی تو ٹرانسپورٹ کی بندش سے پہلے وقت دیا گیا اس بار دو گھنٹے پہلے لاک ڈاﺅن کردیا گیا اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔ملک ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ریلوے چل رہی ہے، کاریں چل رہی ہیں اور کاریں پانچ گنا زیادہ پیسے لے رہے ہیں، جو عوام کا مالی نقصان ہورہا ہے اس کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ حکومت اس فیصلے کو واپس لے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist