گندم کی فی من قیمت 1950 روپے مقرر کر دی گئی ، وزیر خزانہ کا اعلان

Written by on September 14, 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف نے جانے سے ہوئی ، گندم کی قیمت 1950 روپے مقرر کر دی گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں پوری دنیا میں اشیاء کی قیمتیں بڑھیں ،  کورونا سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ، کورونا کی وجہ سے ہم بھی متاثر ہوئے ، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ کاشتکاروں کو عالمی قیمتیں ملنی چاہئے ، کورونا کی وجہ سے زرعی پیداوار کم ہوئی ، زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

شوکت ترین نے کہا کہ آٹا ، گھی  اور دالوں پر کیش سبسڈی دیں گے , چینی کی قیمت 430 ٹن ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، کسان کو اتنے پیسے نہیں ملتے جتنے ریٹیلر کو ملتے ہیں، کسان سے ریٹلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں ،دیہاتوں میں 6 سے 7 فیصد تک مہنگائی بڑھی ہے ۔ گندم ، چینی دالیں اور گھی درآمد کر رہے ہیں ، گندم چینی دالیں اور گھی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے جڑی ہوئی ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی کا بجٹ 600 ارب روپے رکھا گیا ہے ،  جو قیمتیں 20 سال قبل تھیں وہ آج نہیں ہیں ، چند سال میں لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی ، ہمیں لوگوں کی آمدن بڑھانے پر توجہ دینی ہے ،  اس مہینے کامیاب جوان پروگرام اس مہینے میں لانچ کر دیں گے ۔لوگوں کو اپنی آمدن بڑھانے کے مواقع فراہم کریں گے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist