طالبان سے خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے، قطر

قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان سے خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کابل ایئرپورٹ سے پروازیں جاری رہیں گی۔

دوحا میں فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، طالبان کو مسلم معاشرے میں خواتین کے فعال کرداروں کی مثالیں دیں اور خواتین کے حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں قطر کا کردار غیرجانبدار ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اب بھی درجنوں فرانسیسی شہری موجود ہیں، جن کے انخلا کے لیے قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *