سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 992 ہوگئی ہے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموت کی تعداد 8 ہزار 623 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 95 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 78 ہوگئی ہے۔
Leave a Reply