وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو د خان کا تور غر میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

Written by on September 12, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو د خان نے ضلع مانسہر ہ کے علاقے تور غر میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ اور ریسکیو کو ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ محمو د خان نے 11 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تورغر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین گھر منہدم ہوگئے جن کے ملبے تلے دب کر 11افراد جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔ مقامی افراد نے 11افراد کی لاشیں اور دو زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا ہے جبکہ ملبے تلے دبنے والے تین افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist