مشکوک ٹرانزیکشن کیس، عدالت نے آصف زرداری کوفرد جرم کیلئے 29ستمبر کو طلب کرلیا

Written by on September 12, 2021

احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 29ستمبر کو طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکو اشتہاری بھی قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے دائر کئے گئے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس میں شریک ملزم اور سابق صدرکے مبینہ فرنٹ مین مشتا ق احمد کو عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کا شناختی کارڈ بلاک اورجائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist