طالبعلموں میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس ایم تھری کا ’ ’ تھیم والز “ بنانے کا شاندار اقدام

Written by on September 11, 2021

موٹروے پولیس ایم تھری کی جانب سے طلباءاور ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے شاندار اقدام اٹھایا گیاہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کی دیواروں پر تصویری پیغامات آویزاں کیئے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سید حشمت کمال نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی تھیمز والز موبائل ایجوکیشن یونٹ ایم تھری کی جانب سے بنائی جارہی ہیں ، جس کا بنیادی مقصد طلباءاور طالبات میں روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرناہے تاکہ وہ آنے والی زندگی میں محفوظ ڈرائیونگ کریں اور قوانین کا خاص خیال رکھیں ۔تھیم والز میں دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال نہ کرنا اور سیفٹی ہیلمٹ کی افادیت کو اجاگر کیا گیاہے ، طلباءو طالبات کی کثیر تعداد اور والدین نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist