وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے فراڈ میں ملوث گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کا کہناتھا کہ گرفتار کیئے جانے والے ملزمان میں ایک نائیجرین خاتون بھی شامل ہیں جو کہ خود کو افغان مشن پر آئی امریکی ظاہرکرتی تھی ، ملزمہ ٹیلیفون پر شہریوں کو بتاتی کہ افغانستان میں خزانہ ملا ہے ، خزانے کی رقم سے امداد کا جھانسہ دے کر شہروں سے معلومات لی جاتی تھیں ۔ ملزمان امداد رقم بھجوانے کے ایڈوانس اخراجات بتا کر شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے ۔
Leave a Reply