بابائے قوم کا یومِ وفات، گورنر، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مزار پر حاضری
Written by Prime FM92 on September 11, 2021
بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا آج یومِ وفات ہے، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر گورنر و وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان شہری اپنے ملک کے فیصلے خود کریں، انخلاء کے دوران پی آئی اے سب سے زیادہ کام آئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے افغانستان میں مسلسل کام کیا اور سہولت کاری کی، سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین دوستی ہو، ہمارے چاروں اطراف ایسی صورتِ حال ہے کہ ہمیں متحد رہنا ہے۔