سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں 200 روپے پر دو افراد قتل

Written by on September 10, 2021

سیالکوٹ;  تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ٹبہ سیداں میں منشیات کی خریداری کیلئے 200 روپے کے لین دین پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ٹبہ سیداں میں منشیات کی خریداری کیلئے ملزم عمران عرف منا نے 200 روپے پر تلخ کلامی ہونے پر فہد مشتاق اور گلزار کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم نے قتل کرنے کے بعد تھانے میں گرفتاری دے دی جب کہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist