اسلام آباد، پنجاب، کےپی: کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کورونا سے متاثرہ 24 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے جبکہ اِن ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی برقرار ہے۔

این سی او سی نے پابندیوں میں15 ستمبر تک توسیع کردی، جس کے تحت شہروں کے درمیان بسوں کا پہیہ بھی نہیں چلے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعے کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *