رحیم اللہ یوسفزئی کا انتقال، صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت قومی قیادت کا اظہار افسوس

Written by on September 10, 2021

اسلام آباد ;  وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت قومی قیادت نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ’ رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات کا سن کر نہایت افسردہ ہوں۔ ان کا شمار پاکستان کے قابلِ احترام صحافیوں میں ہوتا تھا۔ وہ ایک رائے ساز تھے کہ ان کی تحریریں بھرپورتحقیق پر مبنی ہوا کرتیں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘

صدرِ مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’رحیم اللہ یوسفزئی نے صحافت اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، مرحوم حالاتِ حاضرہ بالخصوص افغان اُمور پر گہری نظر رکھتے تھے، ان کے انتقال سے صحافت کا ایک اہم باب اختتام پذیر ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‘


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist