راشد خان کا استعفیٰ منظور، محمد نبی عیسیٰ خیل نئے کپتان مقرر
Written by Prime FM92 on September 10, 2021
افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،ان کی جگہ محمد نبی عیسیٰ خیل کو افغان ٹی20 ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ نجیب اللّٰہ زدران کو افغان کرکٹ ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راشد خان نے گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔