نیب نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کراچی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

Written by on September 9, 2021

کراچی;قومی احتساب بیورو(نیب)نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے خلاف  تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر قائد میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے صرف ضلع ملیر کے رہائشیوں کو ہی زکوۃ اور دیگر امداد دی جاتی رہی،زکوۃ  اور امداد لینے والے ضلع ملیر کے 10 ہزار سے زائد افراد کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، اس فہرست میں شامل 100 افراد کو پہلے مرحلے میں بیان کے لیے طلب کر لیا گیا، جبکہ 17 افراد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہےاور بیان ریکارڈ کرانے والوں نے زکوۃاور فنڈز نہ لینے کا انکشاف کیا۔

نیب کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں 2017ء اور 18 کے درمیان 50 کروڑ سے زائد کی رقم ضلع ملیر کے رہائشی افراد کو دی گئی۔بیان ریکارڈ کرانے والے شہریوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنماؤں نے امداد کے لیے ان کا ڈیٹا مانگا تھا مگر انھیں امداد نہیں دی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل ضلع ملیر کے تمام شہریوں کو نوٹس جاری کیا جائے گا، نوٹس جاری ہونے اور بیان ریکارڈ ہونے کے بعد تحقیقات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ ملیر کے علاوہ دیگر اضلاع کے بھی افراد کا سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist