قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی آج (جمعرات کو) پاکستان کا دورہ کریں گے
Written by Prime FM92 on September 9, 2021
قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی آج (جمعرات کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ قطر شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے مابین ملاقات میں افغانستان اور پاکستان قطر تعلقات میں پیشرفت پر توجہ دی جائے گی
دورے کے دوران قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ دوطرفہ تعاون میں مزیداضافہ اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر رابطوں کو مضبوط کرے گا۔