نون لیگ میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، سب نواز شریف کے بیانیئے کے پیچھے کھڑے ہیں۔

رہنما نون لیگ طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے، اسمبلی کے مختلف امور سے متعلق بلاول اور اپوزیشن لیڈر کا رابطہ ہوتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہ ہوتی تو یہ حکومت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چلانے کیلئے نواز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، نون لیگ پاکستان کو آگے لے کر گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *