راؤ سردار نئے IG پنجاب تعینات

Written by on September 7, 2021

پنجاب میں راؤ سردار علی خان کو نیا آئی جی تعینات کردیا گیا، جبکہ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی آگئی، بیوروکریسی میں پھر ردوبدل ہوگیا، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب تبدیل کردیئے گئے۔

کامران فضل پانچویں چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ راؤ سردار ساتویں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں، وفاقی کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے تین سالہ دور حکومت میں چیف سیکرٹری کی اوسط مدت ملازمت 9 ماہ اور آئی جی کی اوسط مدت ملازمت 6 ماہ رہی ہے۔

صوبے میں تین سال میں 5 واں چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہی تین سالوں کے دوران 7 واں آئی جی تعینات ہوا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist